اسحاق ڈار بیرون ملک ، ایف بی آر نے اربوں روپے کے ٹیکس ری فنڈز روک لیے

اسلام آباد(24 نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار

(ishaq dar) کی لندن موجودگی پر ایف بی آر میں اہم امور رک گئے ، ایف بی آر نے اربوں روپے کے ٹیکس ری فنڈز روک لیے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی لندن روانگی پر ایف بی آر میں اہم امور رک گئے ، چیئرمین ایف بی آر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی راہ دیکھنے لگے ، ایف بی آر نے اربوں روپے کے ٹیکس ری فنڈز ٹیکس آرڈرز بھی روک لیے ہیں۔چیئرمین ایف بی آر کا کہنا ہے کہ جب تک وزیر خزانہ نہیں آئیں گے ، ٹیکس ری فنڈز نہیں ملیں گے۔ٹیکس ری فنڈز روکنے سے صنعتکاروں کا اربوں روپے کا سرمایہ پھنس گیا ، سرمائے کی قلت کے باعث ملکی برآمدات متاثر ہونے لگیں۔ٹیکس ری فنڈز روکنے پر ملک بھر کی کاروباری برادری سراپا احتجاج ہے ، ایف بی آر نے اگست تک تمام ٹیکس ری فنڈز جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *