عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو حکم دیا ہے کہ وہ ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں۔اسلام آباد —پاکستان کے الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔الیکشن کمیشن نے عمران کو توہین عدالت سے متعلق ایک مقدمے میں بدھ کو طلب کر رکھا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے جس پر کمیشن نے اُن کے قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کردیے۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کو حکم دیا ہے کہ وہ ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں۔کمیشن نے عمران خان کو 25 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے خبردار کیا ہے ککہ اگر وہ دوبارہ پیش نہ ہوئے تو ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔
 Watch Awareness video about Blue Whale

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *