وزیراعظم نے ڈیرہ بگٹی میں کچھی کینال منصوبے کا افتتاح کر دیا

ڈیرہ بگٹی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈیرہ بگٹی میں کچھی کینال منصوبے کا افتتاح کردیا۔ کچھی کینال منصوبہ 15 سال قبل شروع کیا گیا تھا اس پر مجموعی طور پر 80 ارب روپے کی لاگت آئی جب کہ منصوبے سے تقریباً 72ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہو گی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں منصوبے کے افتتاح کے بعد ایک عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔ وزیراعظم اپنے ایک روزہ دورے میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری اور صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سمیت صوبے کی اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ مقامی انتظامیہ نے وزیراعظم کے دورے کے باعث ضلع میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

Watch Awareness Video about Blue Whale

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *