نیب نے عائشہ گلالئی کیخلاف کرپشن کی درخواست خارج کر دی

پشاور: قومی احتساب بیورو پشاور نے تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ گلالئی کے خلاف کرپشن کی درخواست خارج کر دی۔ عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے پارٹی میں خواتین کی عزت محفوظ نہیں جب کہ عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحریک انصاف نے تردید کی۔ تحریک انصاف کے لکی مروت سے تعلق رکھنے والے رہنما کلیم اللہ نے عاشہ گلالئی کے خلاف نیب پشاور میں درخواست دائر کی تھی جس میں ان پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے نیب نے عائشہ گلالئی کے خلاف ابتدائی تحقیقات کے بعد پی ٹی آئی رہنما کی درخواست خارج کر دی اور کہا ہے کہ عائشہ گلالئی پر کرپشن کا ثبوت نہیں ہے لہٰذا ان کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ نیب نے ان کے ساتھ تعاون نہیں کیا جس کے بعد اب عائشہ گلالئی کے خلاف احتساب کمیشن میں درخواست دائر کرنے پر غور کر رہے ہیں اور وہاں سے تعاون کی امید ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الزمات کے بعد عائشہ گلالئی کو خط لکھا تھا جس میں انہیں پارٹی کا منحرف رکن قرار دیا گیا ۔

watch awareness video about blue whale

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *