وزیر اعلی پنجاب کی آزادی کپ کیلئے سیکورٹی کے جامع انتظامات کرنے کی ہدایت

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے آزادی کپ کیلئے سیکورٹی کے جامع انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ الیون اورپاکستان الیون کے درمیان لاہور میں میچ بڑا مقابلہ ہیں اور انہیں کامیاب بنانے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف نےلندن سےویڈیوکانفرنس کے ذریعے آزادی کپ دوہزارسترہ اورورلڈ الیون کے دورہ لاہورکے دوران سیکیورٹی کی صورتحال اوردیگرانتظامات کاجائزہ لیاگیا۔وزیراعلی نے کہاکہ پاکستان اورورلڈ الیون کے درمیان میچز کا انعقاد بڑا ایونٹ ہے جسے ہم سب نے مل کر کامیاب بناناہے۔انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کو فول پروف سیکیورٹی یقینی بناکر پرامن اورپرسکون ماحول میں میچز کا انعقاد یقینی بنایاجائےگا ۔محمدشہباز شریف نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے اورمحکمے آپس میں قریبی رابطے میں رہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ ٹریفک پلان اور متبادل راستوں سے عوام کو بھرپور آگاہی مہم فراہم کی جائے اورشائقین کرکٹ کوپارکنگ سے سٹیڈیم تک لانے اورباہر لے جانے کےلئے مفت شٹل سروس چلائی جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *