عدالت سے بیرون ملک علاج کی اجازت ملنے کے بعد ڈاکٹر عاصم حسین لندن پہنچ گئے

عدالت کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کوبیرون ملک علاج کی اجازت ملنے کے بعد وہ لندن چلے گئے ۔ ڈاکٹرعاصم حسین جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز ای کے 601سے علاج کے لیے لندن روانہ ہوگئے ،ڈاکٹر عاصم حسین نے علاج کیلئے بیرون ملک روانگی کی اجازت طلب کی تھی ، عدالت نے تمام دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد عاصم حسین کو بیرون ملک روانگی کی اجازت دی تھی ۔ڈاکٹرعاصم کا نام سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ای سی ایل سے نکال دیا گیا تھا۔ڈاکٹرعاصم کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن اور دہشتگردوں کے علاج کے کیسز زیرِ سماعت ہیں تاہم شیڈول کے مطابق وہ 7 اکتوبر کو وطن واپس لوٹیں گے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کو دہشتگردوں کے علاج کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا اور ان سے تفتیش جاری تھی ۔ واضح رہے کہ ڈاکٹرعاصم کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن اوردہشت گردوں کی سہولت کاری کے الزام ہیں تاہم اس وقت وہ ضمانت پرہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *