پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے :امریکا

واشنگٹن(24نیوز) پاکستان دہشت گردوں کے خلاف مزید کارروائی کرے،امریکی نے پاکستان سے پھرڈو مور کامطالبہ کردیا ،نائب امریکی وزیرخارجہ ایلس ویلزکا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ بہترتعلقات چاہتا ہے مگرخطے سے دہشت گردی ختم کرنا ضروری ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں،جس کےلئے ہزاروں شہادتیں بھی ہوئیں،کھربوں کا مالی نقصان ہوا لیکن امریکا بہادر پھربھی ڈومورکی رٹ لگائے ہوئے ہے۔اب امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلزنے کہہ دیا ہے کہ خطے میں امن کےلئے پاکستان تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرے،پاکستان کا امن مستحکم افغانستان کےساتھ جڑا ہوادیکھتے ہیں، امریکا پاکستان کے ساتھ بہترتعلقات چاہتا ہے۔ایلس ویلزنے کہا کہ دو ہزاراٹھارہ میں جنوبی ایشیا کے لیے 220 ملین ڈالرز مختص کیے ہیں، امریکا کا پیسہ خرچ کرنے کا مقصد خطے سے دہشت گردی ختم کرنا ہے،دہشت گردوں کےخلاف کارروائی امریکا کے ایجنڈےمیں سرفہرست ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *