بھارتی فوج کی راولاکوٹ بٹل سیکٹرپر بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری،پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی

بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری کر دی ۔پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی بندوقیں خاموش کروا دیں ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے راولاکوٹ کے بٹل سیکٹرپر بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری کر کے ایک بار پھرسول آبادی کو نشانہ بنایا ہے، تاہم فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی فائرنگ کی گئی ، جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئی ۔واضح رہے کہ دو ستمبر کو بھی بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔جس پر پاکستان نے احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا تھا اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *