لندن سیاسی مرکز بن گیا، عمران خان لندن چلے گئے

اسلام آباد (24نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نجی دورے پر لندن روانہ ہو گئے۔ذارئع کے مطابق عمران خان کے دونوں صاحبزادے بھی انکے ہمراہ ہیں،عمران خان اور عثمان ڈار ایک ہفتہ کے دورہ لندن پر روانہ ہوئے ہیں جبکہ نواز اور شہباز شریف بھی لندن میں موجود ہیں۔نجی دورے کے دوران پارٹی رہنماوں سے بھی ملاقاتیں ہونگی، عمران خان اور عثمان ڈار لندن میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کریں گے، انیل مسرت کی بیٹی کی شادی میں پہلے ہی اہم سیاسی شخصیات لندن میں موجود ہیں ، شیخ رشید احمد، احمد رضا قصوری اور شاہ محمو قریشی بھی لندن میں موجودہ ہیں ۔سابق وزیر شوکت عزیز بھی شادی میں تقریبات میں شریک ہیں،رنگا رنگ شادی کی تقریبات میں بھارتی فنکار بھی شرکت کر رہے ہیں ، انیل کپور اور انکی بیٹی سونم کپور، نعیم الحق اور شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے بھی شادی میں شرکت کر رہے ہیں۔پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم احمد محمود بھی تقریب میں خصوصی شرکت کر رہے ہیں ، عمران خان بے نظیر ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 785 سے لندن روانہ ہوئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *