فلم ”ہم سے ملا کرو“ کی عکسبندی شروع

لاہور(کلچرل رپورٹر) ہدایتکار ادریس عادل نے فلم ”ہم سے ملاکرو“کی عکسبندی کاآغاز کردیا گیا ‘ کاسٹ میں نیلم منیر،زارا ملک ،آمنہ ملک،حنان،دانش تیمور،علی سعید، نیئراعجاز،شفقت چیمہ‘خاور خان اور مرینہ خان شامل ہیں۔ادریس عادل کاکہناتھاکہ پاکستان میں اصلاح کے موضوعات پر بہت کم کام ہورہا ہے۔ میری اس فلم میں تفریح کے ساتھ ساتھ اصلاح کے پہلو بھی موجود ہیں اس کی کہانی بہت جاندار ہے ۔میں اپنی تکمیل شدہ فلم چیمپئن کو جلد سینما گھروں کی زینت بنانے کی خواہش رکھتاہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *