سعودی عرب نے12سال بعد عالمی فٹبال کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

جدہ(سپورٹس ڈیسک) سعودی عرب نے 12 سال بعد عالمی فٹبال کپ 2018ءکیلئے کوالیفائی کر لیا۔اس سے قبل آخری دفعہ سعودی عرب کی ٹیم نے 2006ءمیں اس عالمی ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا۔جدہ کے کنگ عبداللہ سٹی سٹیڈیم میں گذشتہ روزجاپان کے ساتھ کھیلے گئے اس میچ میں سعودی عرب نے 0-1سے کامیابی حاصل کی۔میچ کاواحد اور فیصلہ کن گول اسٹرائیکر فہد المولد نے دائیں طرف سے ملنے والے ایک خوبصورت پاس کے ذریعے کیا۔یہ گول 63ویں منٹ میں ہوا۔ سعودی عرب 2006ءکے بعد عالمی فٹبال کپ کے اس ٹورنامنٹ میں شرکت کریگا۔ گروپ بی میں 19پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی گروپ میں جاپان نے 20 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی روس میں کھیلے جانیوالے عالمی کپ 2018ءکے لئے کوالیفائی کر لیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *