نواز شریف کی تباہی میں مریم نواز کا بڑا ہاتھ ہے، شیخ رشید

لندن: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے ایک بار پھر نواز شریف پر تنقید کے نشتر چلا دیئے۔ لندن میں کرائیڈن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 6 ماہ پاکستان کے لیے بہت اہم ہیں اور پاکستان سے اچھی خبریں وقت آنے کا وقت آ گیا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا نواز شریف کی تباہی میں مریم نواز کا بڑا ہاتھ ہے اور 16 برس کی عمر میں بچوں کا پاسپورٹ نہیں بنتا اتنی عمر میں شریف خاندان کے بچوں کے پارک لین میں فلیٹ بن گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *