روہنگیا مسلمانوں پرمظالم کی مذمت‘حکومت پاکستان کردار ادا کرے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )باکسر عامر خان نے برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کے خلاف آواز اٹھانا ہوگی۔ انہوں نے داتا دربار پر حاضری دی ‘ پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے یوم دفاع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو محفوظ بنانے پر پاکستان آرمی قابل تعریف ہے۔ برما کے مسلمانوں کیلئے حکومت پاکستان کردار ادا کرے ۔ نجی زندگی کے حوالے سے کہا کہ طلاق کے بعد مشکل وقت تھا لیکن زندگی آگے بڑھنے کا نام ہے۔ داتا دربار پرحاضری دے کر سکون محسوس کر رہا ہوںسیاست سے تعلق نہیں، جو لوگ بھی حکومت کریں ملک کی بہتری کے لئے کام کریں۔عامر خان نے کہا کہ ان کی فائٹ دسمبر میں دبئی، انگلینڈ یا امریکہ میں متوقع ہے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ پاکستان میں کرائی جانے والی باکسنگ سپر لیگ کا آغاز لاہور سے کیا جائے۔ عامر خان نے پاکستان میں باکسنگ سپر لیگ کرانے کا اعلان کیا تھا جس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ باکسنگ سپر لیگ میں 8 شہروں کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ باکسنگ سپر لیگ کی ہر ٹیم میں ایک خاتون باکسر بھی ہوگی جبکہ لیگ میں لاہور، کراچی، اسلام آباد، ملتان، سیالکوٹ، فیصل آباد، پشاور اور کوئٹہ کی ٹیمیں بنائی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *