مردم شماری نتائج پر تحفظات ،چاہتے ہیں انتخابات وقت پر ہوں: وزیراعلی سندھ

کراچی (آئی این پی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مردم شماری پر تحفظات ہیں جب کہ عوام کو بھی نتائج پر اعتماد نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاکس کی تفصیلات سندھ حکومت کو دی جائیں تاکہ کانٹر چیک ہوں، مردم شماری میں جامشورو کو 40 فیصد شہری دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے بدھ کو وزیراعلی ہاس میں منعقد صوبائی مشترکہ تعاون کمیٹی آئی پی سی سی کی 25ویں میٹنگ کی تیاری سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں ورٹیکل گروتھ ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے حتمی نتائج اپریل کے آخر میں جاری کرنا چاہتے ہیں، اسکے بعد الیکشن کمیشن کو انتخابات کرانے کے لئے پانچ ماہ درکار ہونگے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ آئینی طور پرانتخابات نئی مردم شماری کے حساب سے ہوتے ہیں، اس کے لیے آئین میں ترمیم کرنا پڑے گی۔انہی وجوہات پر بحث کرنے کے لیے مردم شماری کے نتائج آئی پی سی سی میں بھیج دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں، چاہتے ہیں کہ صوبائی نتائج پر ہی انتخابات کروائے جائیں کسی صورت انتخابات ملتوی کرنا نہیں چاہتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *