جسم کے اندر دیکھنے والا کیمرہ تیار

سائنسدانوں نے ایک ایسا کیمرہ تیار کر لیا ہے جس کے ذریعے انسانی جسم کے پار دیکھا جا سکتا ہے۔

جسم

Getty Images
نئے کیمرے سے جسم کے اندر دیکھا جا سکتا ہے اور آلات کی جگہ کو ٹھیک طور سے جانا جا سکتا ہے

سائنسدانوں نے ایک ایسا کیمرہ تیار کر لیا ہے جس کے ذریعے انسانی جسم کے پار دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ کیمرہ ڈاکٹروں کو جسم کے اندر طبی آلات کی تلاش کے لیے تیار کیا گیا ہے اور اسے انڈوسکوپ کہا گیا ہے۔

اب تک ڈاکٹروں کو مہنگے سکین اور ایکسرے پر بھروسہ کرنا پڑتا تھا۔

یہ نیا کیمرہ جسم کے اندر انڈو سکوپ کے لمبے ٹیوب کے روشن حصے کو دیکھ کر ردعمل ظاہر کرتا ہے۔

ایڈنبرا کے پپروفیسر کیو دھالیوال نے کہا : ‘اس کیمرے میں مختلف کام کرنے کی زبردست صلاحیت موجود ہے۔’

انھوں نے مزید کہا کہ جوں جوں ہم بیماریوں کے علاج میں جسم میں دخل اندازی کم کرتے جائيں گے صحت کے شعبے میں کسی آلے کی جگہ کو دیکھ پانا اہم ہوتا جائے گا۔

ابتدائي تجربے میں یہ دیکھا گیا ہے کہ عام حالات میں یہ کیمرہ 20 سینٹی میٹر خلیے کے نیچے روشنی کے ذریعے کو ٹریک کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔

انڈوسکوپ سے نکلنے والی شعاع جسم کے پار ہو سکتی ہے لیکن یہ سیدھے راستے میں سفر کرنے کے بجائے خلیوں اور اعضا کی وجہ سے عام طور پر منتشر ہو جاتی ہے یا پلٹ جاتی ہے۔

انڈوسکوپ

Getty Images
اس کیمرے کو ڈاکٹروں کی مدد کے لیے تیار کیا گيا ہے

اور اس کی وجہ سے سامان کی واضح تصویر لینا دشوار ہو جاتا ہے۔

نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک ایک ذرے کا پتہ چلایا جاسکتا ہے جسے فوٹون کہتے اور یہ اتنا حساس ہے کہ یہ کسی خلیے سے گزرنے والی ہلکی سی روشنی کو بھی پکڑ لیتا ہے۔

یہ جسم سے روشنی کے پار ہونے میں لگنے والے وقت کو بھی بتا سکتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ قطعی طور پر انڈوسکوپ کی جگہ بتا سکتا ہے۔

اس کیمرے کو اس لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ اسے مریض کے بستر کے پاس رکھ کر اس کا استعمال کیا جاسکے۔

ایڈنبرا اور ہیرئیٹ واٹ یونیورسٹی کی سربراہی میں چلنے والے پروجیکٹ میں پھیپھڑے کے امراض اور تشخیص کے لیے نئی ٹیکنالوجی تیار کرنے پر کام ہو رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *