روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر شاہد آفریدی بھی خاموش نہ رہے

لاہور :سابق قومی کرکٹ سٹارشاہد خان آفریدی بھی میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم اور قتل عام پر خاموش نہ رہے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے سٹار آل رآنڈر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ برما کی صورتحال پر افسردہ ہوں، عالمی طاقتوں کو روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر کوئی قدم اٹھانا چاہیے۔اس سے قبل اظہر علی نے پیغام دیتے ہوئے کہا تھاکہ غیر انسانیت پر دنیا کو کسی صورت چپ نہیں رہنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ برما کی صورتحال دیکھ کر انتہائی دکھ میں ہوں اور وہاں کے مسلمانوں کے لیے دعا کرتا ہوں۔واضح رہے کہ روہنگیا کے مسلمانوں پر مظالم میں دن با بدن اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مسلمانوں کے قتل عام گھروں کو نذر آتش کیے جانے کے باعث ہزاروں مہاجرین بنگلا دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہیں جن کی تعداد سوا لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ Shocked to see the situation in Burma against #RohingiyaMuslims, the responsible world bodies must take concrete measure to stop genocide. — Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 5, 2017

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *