کیریبین لیگ؛ سہیل تنویرکی 3رنز کے عوض 5وکٹیں ‘گیانا امیزون 99رنز سے کامیاب

گیانا(سپورٹس ڈیسک )کیریبین پریمئر لیگ میں سہیل تنویر نے اپنی ٹیم گیانا امیزون واریئرکو کامیابی دلادی۔سہیل تنویر نے صرف 3 رنزکے عوض بارباڈوس ٹرائی ڈینس کے 5 بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔گیانا امیزون وارئیرز نے 159رنز کا ہدف دیا لیکن بارباڈوس کی ٹیم صرف 59 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور گیانا نے میچ 99رنز سے جیت لیا۔سہیل تنویر نے چار اوورز میں صرف تین رنز دے کر 5کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *