پی آئی اے کی بنکاک کیلئے ہفتہ وار 3پروازیں

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) 16 ستمبر سے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک کے لئے 3 ہفتہ وار پروازیں شروع کر رہی ہے، ان پروازوں کے اضافہ سے پی آئی اے کے بین الاقوامی اور اندرون ملک پروازوں کے مقامات کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔ اس بات کا اعلان پی آئی اے کے چیئرمین عرفان الہٰی نے ان پروازوں کے لئے انتظامات مکمل کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیکریٹری ایوی ایشن اور چیئرمین پی آئی اے عرفان الہٰی نے بنکاک کے لئے پروازیں شروع کرنے کےلئے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *