حافظ کریم اللہ چشتی نے کہاکہ اللہ پاک کے احکامات کی پابندی اور بجاآوری انسان کے لئے جنت میں داخلہ کاسبب ہے

پائی خیل(نامہ نگار)جماعت اہلسنت حنفی بریلوی سٹی پائی خیل کے ناظم
نشرواشاعت حافظ کریم اللہ چشتی نے کہاکہ اللہ پاک کے احکامات کی پابندی
اور بجاآوری انسان کے لئے جنت میں داخلہ کاسبب ہے ۔حج دین اسلام کے
بنیادی اراکین وفرائض میں سے ایک اہم رکن ہے ۔ جو زندگی میں ایک بار صاحب
استطاعت مسلمان مرداور عورت پر فرض ہے۔حج کامنکرکافراورمرتدہے ۔حج سابقہ
گناہوںکومٹادیتاہے ۔حاجی اللہ تعالیٰ کے مہمان ہیں اللہ پاک ان کی دعائیں
قبول فرماتاہے ۔حاجی کے اس عمل سے اللہ پاک اتناخوش ہوتاہے کہ اس کے
سابقہ گناہوں کی بخشش فرمادیتاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *