چھپکلی ملادودھ زہریلی چائے

پائی خیل(نامہ نگار)چھپکلی ملادودھ زہریلی چائے پینے سے تین مرد،تین
عورتیں اورتین بچوں سمیت9افرادکی حالت خراب ،تفصیلات کے مطابق پائی خیل
محلہ طورے خیل کے رہائشی محمدعمران کے گھردودھ میں چھپکلی گرگئی ۔چھپکلی
ملادودھ زہریلی چائے پینے سے گھرکے 9افراد کی حالت خراب ہوگئی ۔جنہیں
فوری طورپرڈی ایچ کیوہسپتال میانوالی لے جایاگیا۔جہاں پرڈاکٹروں نے
نوافرادکے معدے واش کیے ۔جس کے بعدان کی حالت خطرے سے باہرہوگئی ۔ڈی ایچ
کیوکے عملہ نے تمام مریضوں کوگھرریفرکردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *