طلاق دی تو بیٹی کو لے کر امریکہ چلی جاﺅنگی ‘فریال کی عامر کو دھمکی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) باکسر عامر خان کو ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے دھمکی دی ہے کہ اگرعامر نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تو وہ اپنی بیٹی کو لےکر امریکہ منتقل ہوجائیں گی۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان اوران کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان علیحدگی کا معاملہ ٹھنڈا ہوتا نظرنہیں آرہا جبکہ انہوں نے اپنی قانونی ٹیم کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ ان کی شادی کو بچانے کی ہرممکن کوشش کریں۔عامر خان اپنی بیٹی سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اوراکثرسوشل میڈیا پران کی تصاویر شیئرکرتے رہتے ہیں، انہیں اپنی بیٹی سے دوری برداشت نہیں، لہٰذا فریال کے اس بیان کے بعد عامرکو طلاق کے معاملے پرایک بار پھر سوچنا پڑے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *