گوجرانوالہ میں میاں نواز شریف کی آمد، مسافرمشکل میں

گوجرانوالہ (نامہ نگار)سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے گوجرانوالہ آمد کے پیش نظر شہر کے لاڑی اڈوں اور بس سٹاپ کو سیل کر دیا گیا ہے ،جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، انتظامیہ کی طر ف سے لاری اڈے میں موجود بسوں ،وین اور کوسٹرز کو زبردستی لاری اڈے سے نکال دیا گیا ہے، جی نیوزذرائع کے مطابق لاری اڈہ اور بس اسٹاپ خالی کرواکے ،نواز شریف کے ساتھیوں کی گاڑیوں کیلئے پارکنگ بنائی جائے گی، جنرل بس اسٹینڈ سمیت دیگر بس سٹاپ سیل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں ،شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک نااہل شخص کی آمد کے موقع پر عوام کوذلیل کیا جارہا ہے،جی نیوز ذرائع کے مطابق حکومتی احکامات سے کئے جانے والے آپریشن کے بعد نجی ٹرانسپورٹرز نے بس اسٹینڈ ز کے باہر سے سواریوں کو دوگنا کرائیوں پر منزل مقصود پر پہنچانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف جب بر سر اقتدار تھے تو ملک کو لوٹ رہے تھے ، اب وہ برسر اقتدار نہیں رہے لیکن اب بھی عوام ان کے فیصلوں کے باعث لٹنے اور ذلیل ہونے پر مجبور ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *