میاں نواز شریف کی گوجرانوالہ آمد، متوالوں کی تیاریاں مکمل، پولیس الرٹ، سی سی ٹی وی کیمرے نصب

گوجرانوالہ (چوہدری یاسین مہر سے)سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے گوجرانوالہ آمد کے سلسلہ میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اس سلسلہ میں جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف بڑے بڑے سائن بورڈ اور بینرزلگا دیے گئے ہیں جن پر ویلکم میاں نوازشریف ،جی آیاں نوں اور گوجرانوالہ کے شیر آپکے منتظر ہیں کے مکالمات درج ہیں بینرز اور سائن بورڈ ممبران اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں کی طرف سے لگائے گئے ہیں جبکہ شہر میں مختلف مقامات کر استقبالیہ کیپ بھی لگا دیے گئے ہیں دوسری طرف پولیس نے بھی سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے پولیس ترجمان کے مطابق پندرہ سوپولیس اہلکار اور افسران ریلی میں اپنے فرایض سرانجام دیں گے جبکہ ریلی کے راستوں میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کر دیے گئے ہیں اور اہم مقامات پر سنائپر بھی تعینات کیے جائیں گے اس کے علاوہ پولیس کی طرف سے ہوٹلوں کی تلاشی کا عمل بھی جا ری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *