معروف بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار کو طبیعت میں بہتری کے باعث گھر سے ہسپتال منتقل کردیا گیا

ممبئی (وائس آف سوسائٹی نیوز)معروف بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار کو طبیعت میں بہتری کے باعث گھر سے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دلیپ کمار کو 2 اگست کو کڈنی اور پیشاب کی نالی میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں دوران علاج ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی تھی۔ دلیپ کمار کو ممبئی کے لیلا وتی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں بعد ازاں انہیں 6 اگست کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) منتقل کیا گیا تھا۔ بھارتی خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے خبر دی تھی کہ دلیپ کمار کو پیشاب کی نالی اور کڈنی میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں سانس لینے میں مشکلات درپیش آ رہی تھیں۔ مسلسل ایک ہفتے تک علاج میں رہنے کے دوران دلیپ کمار کو بخار بھی ہوگیا تھا، جبکہ ان کی بڑھتی عمر کے پیش نظر انہیں آئی سی یو منتقل کرکے ان کا علاج کیا گیا، تاہم 9 اگست کی شام انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔بھارتی نشریاتی ادارے اے این آئی نے ٹوئیٹ کی کہ دلیپ کمار کو لیلاوتی ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *