نواز شریف عدالتی فیصلہ نہیں مان رہے، اب خود کنٹینر میں گھس گئے ہیں: عمران

سابق وزیر اعظم عدالتی فیصلہ نہیں مان رہے، اب خود کنٹینر میں گھس گئے ہیں، عمران خان کی دنیا نیوز سے گفتگو میں تنقید، نواز شریف پر سرکاری وسائل استعمال کرنے کا الزام بھی لگا دیا۔
اسلام آباد: (وائس آف سوسائٹی نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے بار بار کہا تھا کہ جو عدالت کا فیصلہ ہو گا، مین تسلیم کروں گا، پھر انہوں نے یوسف رضا گیلانی سے کہا تھا کہ تم پر الزام لگا ہے، استعفیٰ دو، گھر جاؤ لیکن اب وہی نواز شریف عدالت کا فیصلہ نہیں مان رہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتیں نواز شریف کی ہیں اور وہ ریاست کے ذرائع استعمال کرتے ہوئے کنٹینر میں گھس گئے ہیں لیکن جب میں کنٹینر میں تھا تو نواز شریف کہتے تھے کہ اس سے جمہوریت ڈی ریل ہو رہی ہے۔ عمران خان کہتے ہیں اگر وہ سچے اور ایماندار نہیں تو کسی بھی وزارت پر ان کا کوئی حق نہیں۔ دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کے معاملے پر آزاد پارلیمانی کمیشن متنازعہ میسیجز کا جو فیصلہ کرے گا، وہ قبول کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمیشن اور فرانزک ماہرین کی ٹیم جو فیصلہ کرے گی، انہیں قبول ہو گا۔ عمران خان نے سربراہ مملکت کیلئے سچے اور ایماندار ہونے کی شرط بھی لازمی قرار دے دی، بولے آرٹیکل 62، 63 پر عمل ہوتا تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمران عوام کا نام استعمال کر کے اقتدار میں آتے ہیں اور حکومت ملنے پر یہاں کا پیسہ چوری کر کے بیرون ملک لے جاتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *