پائی خیل امیرالمجاہدین علامہ مفتی خادم حسین رضوی امیرتحریک لبیک یارسول اللہﷺاوران کے ساتھیوں کوباعزت رہاکردیاگیا

پائی خیل (نامہ نگار)امیرالمجاہدین علامہ مفتی خادم حسین رضوی امیرتحریک لبیک یارسول اللہﷺاوران کے ساتھیوں کوباعزت رہاکردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات جامع مسجدمیانہ موچھ میں علامہ مفتی خادم حسین رضوی نے لبیک یارسو ل اللہﷺکانفرنس میں خطاب کیااورواپسی پرخوشاب سے پولیس نے انہیں گرفتارکرکے سٹی پولیس اسٹیشن میانوالی منتقل کردیاگیا۔گرفتاری کے فوراًبعد پیرسیدتوقیرالحسنین شاہ کاظمی،علامہ مفتی محمدجنیدرضاخان قادری،ابوالشفاء پیرمحمدخان قادری نیازی،علامہ مفتی محمدیونس ،علامہ مفتی محمدخان چشتی،علامہ فقیرمحموداویسی،علامہ پیرزاہدعبیداللہ شاہ،علامہ پیرخان محمدحیدرلنگرشریف ضلع اٹک،علامہ عبدالقیوم خان عطاری ودیگرعلمائے کرام کی قیادت میں عاشقان مصطفیﷺ نے بھرپوراحتجاج کرتے ہوئے خواجہ آبادکے مقام پرمیانوالی بنوں کالاباغ روڈپرٹائرجلاکرروڈکوبلاک کردیا۔ہزاروں کی تعدادمیں عاشقان مصطفیﷺنے قافلوں کی صورت میں احتجاج میں شرکت کی روڈکوبلاک کیا اورسٹی پولیس اسٹیشن میانوالی کاگھیراؤ کرتے ہوئے انتظامیہ کے ناجائزاقدامات پرانکومجبورکردیا۔مسلسل پانچ گھنٹے روڈبلاک کرکے احتجاج جاری رکھا۔انجینئرحفیظ اللہ علوی آف لاہور،علامہ فاروق الحسن قادری وضلعی قائدین تحریک لبیک یارسول اللہﷺضلع میانوالی نے ڈی ایس پی صدرواجدعلی اورایس ایچ اوسٹی عمران یعقوب سے کامیابی مذاکرات کے بعدتمام معاملات طے پانے کے بعدانتظامیہ نے امیرالمجاہدین مفتی خادم حسین رضوی اوران کے ساتھیوں کوباعزت بری کردیا۔اورتمام ایف آئی آرخارج کردیں ۔واضح رہے کہ پولیس نے علامہ صاحب کی گاڑی پرفائرنگ کی تھی جس پرپولیس نے معافی مانگ لی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *