پائی خیل ریلوے اسٹیشن پائی خیل کے نزدیک سیفن پُل کے مقام پرشاہ زوراورڈمپرکے درمیان خوفناک تصادم

پائی خیل (نامہ نگار) ریلوے اسٹیشن پائی خیل کے نزدیک سیفن پُل کے مقام پرشاہ زوراورڈمپرکے درمیان خوفناک تصادم،گیارہ افرادشدیدزخمی تفصیلات کے مطابق ریلوے اسٹیشن پائی خیل کے نزدیک سیفن پُل کے مقام پرسواریوں سے بھرے شاہ زوراورڈمپرکے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجہ میں چھ عورتیں،تین بچے اوردومردسمیت 11افرادشدیدزخمی ہوگئے ۔زخمی ہونے والوں میں امیر،ثاقب، بلال،مہرخاتوں،دریاخان،شہزاد،خرم دودیگرشامل ہیں ۔زخمیوں کاتعلق ضلع کرک سے ہے۔ڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل شبیرگجر،ایس ایچ اوتھانہ کمرمشانی،پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ تری خیل،ایس ایچ اوتھانہ پائی خیل چوہدری عبدالغفورگجرودیگرعملہ جائے حادثہ پرفوراًپہنچ گئے ۔ڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل شبیرگجرنے زخمیوں کوپولیس وین کے ذریعے ڈی ایچ کیوہسپتال میانوالی منتقل کروادیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *