کرائے کے قاتل دھمکیاں دے رہے ہیں، مارا گیا تو شریف فیملی ذمہ داری ہوگی’

پی ٹی آئی، اے این پی، ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی نے وزیراعظم کے انتخاب کے روز شیخ رشید کے گھیراؤ کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ اور ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
اسلام آباد: (وائس آف سوسائٹی نیوز) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 1500 رالب کا ملازم انہیں قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے کیا انہیں مارا گیا تو اسمبلی کو بھی لے ڈوبیں گے، پی ٹی آئی، اے این پی، ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی نے وزیراعظم کے انتخاب کے روز شیخ رشید کے گھیراؤ کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ اور ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا، شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم کے انتخاب کے دن اجرتی قاتل بھی ایوان میں آئے، وہ لسٹ دی جائے جو بغیر پاسز کے داخل ہوئے، بسیں بھر کر بغیرشناخت کے لوگوں کو اسمبلی لانے کی تحقیقات کرائی جائیں، 1500 رالا کا ملازم انہیں قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے کیا وہ گردن اتارے گا، اگر انہیں مارا گیا تو اسمبلی کو بھی لے ڈوبیں گے،اس اسمبلی میں لوگوں کو اٹھا کر پھینکا گیا ان لوگوں کا حال بھی سب نے دیکھا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاسز کے بغیرداخلے سے پارلیمنٹ میں کوئی بہت بڑا سانحہ ہوسکتا ہے، اراکین کی جانوں کا مسئلہ ہے، جماعت اسلامی، تحریک انصاف، اے این پی کے اراکین نے شیخ رشید کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور تحقیقات کا مطالبہ کیا، پی ٹی آئی ،ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور اے این پی کے اراکین نے شیخ رشید سے اظہار یکجہتی کیلئے ایوان سے واک بھی کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *