کامونکے : آئل ٹینکر حادثے سے نمٹنے کے حوالے سے مشق جی ٹی روڈ پر آئل ٹینکر کے حادثہ کا شکار زخمیوں کو ریسکیو کیا گیا ، ارشدبھدر

کامونکے ( نامہ نگار)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر نارتھ تھری بیٹ 11میں آئل ٹینکر حادثے سے نمٹنے کے حوالے سے مشق کا انعقاد ہوا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے آئل ٹینکر حادثے سے نمٹنے کے حوالے سے جی ٹی روڈ کالاشاکاکوکے قریب مشق کی ، اس مشق میں موٹروے پولیس ،رینجرپولیس ، پٹرولنگ پولیس ،ریسکیو1122، پنجاب پولیس ، ٹریفک پولیس ، وارڈنز نے حصہ لیا ،اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل رانا عتیق احمد ،اسسٹنٹ کمشنر مریدکے ارشدبھدر ،ڈی ایس پی نوازاحمد سیال ،ڈی ایس پی موٹروے سہیل اسلم ،ڈی ایس پی موٹروے ظہیروقاص،ڈی ایس پی موٹروے ہیڈکوارٹررانا جاوید بھی شریک تھے ۔ آئل ٹینکر کے فر ضی حاد ثے کا شکار زخمیوں کو ریسکیو کیا گیا جبکہ پولیس نے ہجوم کو قابو کیا اور وارڈنز نے ٹریفک کنٹرول کر نے کا عملی مظاہرہ کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *