ایس ایچ اوز کی آبائی اضلاع میں تعیناتی پر پابندی ختم

سابق آئی جی مشتاق سکھیرا نے ایس ایچ اوز کی آبائی ضلع میں تعیناتی پر پابندی عائد کی تھی، انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز عہدہ کے پولیس افسران دوسرے اضلاع میں نوکری پر مجبور تھے ریجنل ہیڈ کوارٹرز میں سی ایم ایچ طرز کے پولیس ہسپتال بنائے جائیں گے، کل ملک بھر میں یوم شہداء پولیس منایا جائے گا،آئی جی کیپٹن (ر) عارف نواز کا دربار سے خطاب
تفصیل
گوجرانوالہ (وائس آف سوسائٹی نیوز)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے صوبہ بھر میں ایس ایچ او ز کی آبائی اضلاع میں تعیناتی پر عائد پابندی ختم کر دی ہے ۔آئی جی پنجاب کے احکامات سے صوبہ بھر کے تھانیداروں میں خوشی اور اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے ۔یاد رہے کہ سابق آئی جی پنجاب مشتاق احمدسکھیرا نے ایس ایچ اوز کی آبائی ضلع میں تعیناتی پر پابندی عائد کررکھی تھی جس کی وجہ سے انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز عہدہ کے پولیس افسران کو اپنے اہل خانہ سے دور دوسرے اضلاع اور علاقہ جات میں نوکری کرنا پڑتی تھی جومذکورہ پولیس افسران کیلئے اذیت ناک عمل تھاپولیس ملازمین نے دنیا نیوز کو بتایا کہ دوسرے اضلاع میں تعیناتی کے دوران وہ کئی کئی ماہ تک اپنے گھروں کا رخ نہیں کرسکتے تھے اور جب کبھی افسران سے چھٹی کا مطالبہ کیا جاتا تھا تو صرف ایک دن کی چھٹی ملتی تھی ۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز خاں نے گوجرانوالہ کے دورہ کے دوران تھانیداروں کی آبائی اضلاع میں تعیناتی پر سے پابندی اٹھاکر پولیس فورس کے دل جیت لئے ہیں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز خاں نے ریجنل پولیس کے دربار سے خطاب کرتے ہوئے گوجرانوالہ پولیس کے 95شہداء کی قربانیاں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمہ کیلئے شہدائے پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے اورچار اگست کو ملک بھر میں یوم شہداء پولیس منایا جائے گااس موقع پرآر پی او گوجرانوالہ محمد طاہر‘ سی پی او محمداشفاق خاں‘ اضلاع کے ڈی پی اوز بھی موجود تھے ۔ آئی جی پنجاب نے پولیس افسران اور اہلکاران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں نظم و ضبط ملحوظ رکھیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایک سپاہی کی زندگی 10 دہشت گردوں سے زیادہ قیمتی ہے ۔ لہذا افسران کو چا ہئے کہ وہ اہلکاروں کو مختلف احکامات دیتے ہوئے اور فرائض سونپتے ہوئے ان کے مکمل تحفظ کا بھی خیال ر کھیں۔ آئی جی پولیس نے کہاکہ پولیس فورس کے افسران اور جوانوں اور ان کی فیملیزکو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے لاہور میں سی ایم ایچ کی طرز پر جدید ہسپتال زیر تعمیر ہے جبکہ ہر ریجنل ہیڈ کوارٹر میں بھی جدید طبی سہولیات سے لیس ایسے ہی جدید ترین ہسپتال بنائے جائیں گے ۔انسپکٹر جنرل پولیس کے خطاب سے قبل آر پی او محمد طاہر نے آئی جی پنجاب کے حضور خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور ریجنل پولیس کی کارکردگی بارے بریفنگ دی ۔ اپنے دورے کے دوران آئی جی نے پولیس لائنز میں شہداء کی یاد گار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی واپسی پر انہو ں نے کامونکے پولیس سٹیشن میں فرنٹ ڈیسک کا بھی افتتاح کیا

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *