فیصل آباد میں 6 سالہ بچی چھت پر کھیلتے ہوئے بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر دم توڑ گئی۔

فیصل آباد: (نامہ نگار) فیصل آباد کے نواحی گاؤں میں 6 سالہ فاطمہ پرویز اپنے گھر کی چھت پر کھیل رہی تھی کہ اچانک پاوں پھسلنے سے چھت سے گر کر بجلی کی تاروں ساتھ ٹکرا گئی۔ بجلی کا کرنٹ لگنے سے بچی بری طرح جھلس گئی، جسے ریسکیو کی جانب سے طبی امداد کیلئے الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا لیکن بچی دم توڑ گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *