نواز شریف کے بعد اب نریندر مودی کی باری، بھارتی فوج نے مودی کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

نئی دہلی(وائس آف سوسائٹی نیوز)بھارت میں انتہا پسندی پر ریٹائرڈ فوجی بھی پھٹ پڑے۔ مودی کے نام لکھے خط لکھ میں انہوں نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال خوفزدہ کرنے والی، نفرت انگیز اور مشکوک ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں مسلمانوں اور دلتوں پر بڑھتے حملوں کے بعد بھارتی آرمڈ فورس کے ریٹائرڈ فوجیوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو کھلا خط لکھا ہے۔ خط میں سابق فوجیوں نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ہندوتوا کی حفاظت کے لیے خود ساختہ محافظوں پر بھی شدید تنقید بھی کی۔ مودی کے نام اپنے کھلے خط میں ریٹائرڈ فوجیوں نے لکھا کہ ملک کی موجودہ صورتحال خوفزدہ کرنے والی، نفرت انگیز اور مشکوک ہے۔ اس خط میں ملٹری، بحریہ اور فضائیہ کے 114 ریٹائرڈ فوجیوں کے دستخط ہیں۔ ریٹائرڈ فوجیوں نے بھارتی وزیر اعظم کو کہا ہے کہ ملک کی مسلح افواج اب بھی اصولوں پر یقین رکھتی ہے لیکن آج ملک میں جو ہو رہا ہے اس سے آئین کو دھچکا لگا ہے۔ ہندوتوا کی حفاظت کے لیے خود ساختہ محافظوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ہم مسلمانوں اور دلتوں پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ ان حملوں کو ہم معاشرے میں غیر متوقع طور پر ہوتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔ وہ اس بربریت کے خلاف ناٹ ان مائی نیم مہم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سابق فوجیوں نے لکھا کہ ہندوستان میں والے حالیہ واقعات ملک کو تقسیم کر رہے ہیں۔ ہم ایک خاندان ہیں۔ ہماری وراثت میں بہت سے رنگ ہیں، یہی ہندوستان ہے اور ہم اس زندہ تنوع کو سنبھال کر رکھتے ہیں۔ ہم اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے خدشات پر غور کرتے ہوئے ہمارے آئین کی روح کا احترام کیا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *