خانیوال ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر اعجاز انجم کی ہدایت پر ریلوے ٹیلی کام آفیسرز اور سٹاف کے لیے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام

خانیوال(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر اعجاز انجم کی ہدایت پر ریلوے ٹیلی کام آفیسرز اور سٹاف کے لیے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیاجس میں ریسکیو 1122 کی جانب سے ورکشاپ میں شرکاء کو ابتدائی طبی امداد اور آگ کے متعلق بریفنگ دی گئی میڈیکل انسٹرکٹر محسن اشرف نے شرکاء کو بتایا کہ کسی بھی حادثہ کی صورت میں زخمیوں ہونے والے افراد کو بروقت اور بہتر طور پر مدد فراہم کی جا سکتی ہے فائر انسٹرکٹر چوہدری اشرف اور میڈیا کوآرڈینیٹر راشد چوہدری کی جانب سے آگ لگنے سے پہلے اور آگ لگنے کے بعد حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر پر مکمل آگاہی دی گئی بعدازاں اس کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا ۔اسٹنٹ ٹیلی کام انجنےئر ذکی نوازش کی جانب سے ریسکیو 1122 کی محفوظ معاشرے کے قیام کی اس کاوش کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ایسی ورکشا پ سے ریلوے ٹیلی کام ملازمین اپنے فرائض کو مزید بہتر انداز میں سر انجام دے سکیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *