لاہور میں صبح سویرے آسمان پر ساون کی گھٹائیں چھا گئیں

محکمہ موسمیات نے پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بارش کی پیش گوئی کر دی، کراچی سمیت سندھ میں بھی بارش کا امکان ہے
لاہور: (وائس آف سوسائٹی نیوز) اسلام آباد میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا، لاہور میں کالی گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں، کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم بدل گیا، آج اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں تیز بارش کی پیش گوئی ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں کی طرح راولپنڈی اسلام آباد میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا ہے، آج کشمیر، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، ڈی آئی خان، بنوں، سرگودھا، ساہیوال ڈویژن اور فاٹا میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد میں کہیں ہلکی تو کہیں موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کی وجہ سے جڑواں شہروں کا موسم سہانا ہو گیا ہے، موسم کا حال بتانے والوں نے آج راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن، کشمیر اور اسلام آباد میں کہیں کہیں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ ڈی آئی خان، بنوں، سرگودھا، ساہیوال ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش بوندا باندی کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *