لدھیوالہ وڑائچ میں بارشوں کے باعث مین روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار گھنٹوں ٹریفک جام رہنے لگی،محکمہ ہائی ویز ،بلدیہ اور واسا خاموش،

لدھیوالہ وڑائچ (حمید بٹ سے ) مون سون کی بارشوں کے باعث لدھیوالہ وڑائچ کی مین سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں جس پر روزانہ ہزاروں گاڑیوں کا گزر ہوتا ہے بلکہ یہ موٹر وے لنک روڈ بھی کہلاتا ہے جو کہ سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کی وجہ سے سڑک میں بڑے بڑے کھڈے پڑھ چکے ہیں ،بلدیہ اور واسا کی عدم توجہی کے باعث سیکڑوں علاقوں کا سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے سےعلاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے سیوریج سسٹم خراب ہونے اور سڑکوں ،گلیوں کی ٹوٹ پھوٹ سے بے شمار حادثات رونما ہوچکے ہیں عالم چوک اور بابا بھولے شاہ دربارکے سامنے سڑک ٹوٹنے کی وجہ سے سڑک پرگندا پانی ہر وقت جمع رہتا ہے شہری جب محکمہ ہائی وے سے رابطہ کرتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ یہ کام بلدیہ کا ہے جبکہ بلدیہ اہلکاروں کا کہنا ہے سڑکیں بنانا محکمہ ہائی وے کی زمہ داری ہے لہذا شہری اس مسئلہ پر اعلیٰ احکام کی توجہ چاہتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *