گوجرانوالہ راشد عرف کالا چنگڑ ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتار ملزمان سے 2لاکھ روپے ،2پسٹل اورموبائل فونز برآمد کر لئے ہیں ، عمران عباس چدھڑ

گوجرانوالہ (حمید بٹ سے)سی آئی اے کی کارروائی ،راہزنی کی متعددوارداتوں میں ملوث راشد عرف کالا چنگڑ ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتار ،ملزمان کے قبضہ سے 2لاکھ روپے ،2 پسٹل اورموبائل فونز برآمد کر لئے گئے ۔ سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے را ہزنی کی متعدد وار داتوں میں مطلوب راشد عرف کالا چنگڑ ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتار کر کے دوران تفتیش دولاکھ روپے ، دو پسٹل اور موبائل فونز برآمد کر لئے ۔ ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ نے بتایاکہ ملزمان میں آصف، شعیب اورصدام شامل ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *