ڈپٹی کمشنر عمر شیر نے نالہ پلکھو کے شگاف کا معائنہ کیا محکمہ ایری گیشن کی جانب سے چٹی شیخاں میں بند کی مرمت کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

سیالکوٹ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ نے موضع چٹی شیخاں میں نالہ پلکھو کے بند میں پڑنے والے شگاف کا معائنہ کیا اورمحکمہ ایریگیشن کی جانب سے بند کی مرمت کے کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس ، ڈی او ایمرجنسی کمال عابد ، ڈی ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بھلی اورایکسین ایری گیشن تبسم شفیق بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈی سی ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ نے محکمہ ایری گیشن کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ نالہ پلکھو میں پڑنے والے شگاف کو فوری پُر کریں اور بند کے کمزور حصوں کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کریں ۔ انہوں نے کہا کہ دریاؤں اور برساتی نالوں کے پشتوں کی نگرانی کر کے انہیں مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ ندی نالوں میں ممکنہ طغیانی سے عوام کو محفوظ بنایا جاسکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *