رحیم یار خان ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں گریڈ16، 14کی بھرتیوں کا عمل مکمل ہونے کے بعد گریڈ9کی سکروٹنی کو بھی تیز کیا جائے

رحیم یار خان(عمران رضا سے ) ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں گریڈ16، 14کی بھرتیوں کا عمل مکمل ہونے کے بعد گریڈ9کی سکروٹنی کو بھی تیز کیا جائے اور شفاف انداز سے سکروٹنی کا عمل مکمل کرتے ہوئے میرٹ لسٹیں آویزاں کی جائیں۔یہ ہدایات انہوں نے محکمہ تعلیم میں ایجوکیٹرز بھرتیوں کے تحت گریڈ9اساتذہ کے لئے موصول درخواستوں پر پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی ایم او اعزاز انجم، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ملک مختار احمد سمیت دیگر موجو دتھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ گریڈ16,14کی طرح گریڈ9کی بھرتیوں میں بھی میرٹ کا ملحوظ خاطر رکھا جائے اور سکروٹنی کے تمام مراحل شفاف انداز سے مکمل کرتے ہوئے جلد از جلد میرٹ لسٹیں آویزاں کی جائیں تاکہ امیدواران میں تعیناتی آرڈر ز تقسیم کئے جا سکیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اور سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے اب تک ہونے والی پیشر فت بارے بریفنگ دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *