رحیم یار خان ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا نے کہا ہے کہ محکمہ مال کے فیلڈ سٹاف پٹواریوں کو محکمہ مال میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے

رحیم یار خان( عمران رضا سے) ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا نے کہا ہے کہ محکمہ مال کے فیلڈ سٹاف پٹواریوں کو محکمہ مال میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے، ناکافی وسائل کے باوجود پٹواریوں نے محکمہ اور عوام کی خدمت کے لئے اپنے فرائض تندہی سے انجام دیئے ایسے محنتی و تجربہ کار سٹاف کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور حکومت آپ لوگوں کے مستقبل کو محفوظ کرنے سمیت آپ لوگوں کے تجربات سے مستفید ہونے کے لئے عملی طور پر کوشاں ہے جس کے لئے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنر ز سے سفارشات طلب کی گئی ہیں ۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے مطالبات کی منظوری کے لئے ہڑتال پر جانے والے پٹواریوں کے رہنماﺅں سے منعقدہ ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) مہر خالد احمد، اسسٹنٹ کمشنرز ڈاکٹر عدنان خان بھٹانی، عباس رضا ناصر، احمد رضا، محمد اختر سمیت دیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت آپ لوگوں کے جائز مطالبات پورا کرنے کے لئے سنجیدگی سے عمل غور کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنر ز کو بھی مشاورتی عمل میں شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر محکمہ جدت کی جانب گامزن ہے اور ٹیکنالوجی کے استعمال کا بھر پور فائدہ اٹھایا جا رہا ہے تاکہ وقت کی بچت کے ساتھ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کی ملازمتوں کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ آپ لوگوں کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پٹوار یوں کی نئے نظام کے تحت تربیت کی جائے گی تاکہ وہ اپنی ذمہ دا ریاں نئے انداز سے انجام دیں سکیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے مسائل ہیں جنہیں ہم نے مل کر حل کرنا ہے لہذا آپ لوگوں حکومت احکامات اور عوامی مسائل کے خاتمہ کے لئے اپنا اہم کردار ادا کریں۔اس موقع پر انجمن پٹواریاں کے وفد نے ڈپٹی کمشنر سقر اط امان رانا کی جانب سے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لینے اور اعلیٰ حکام سے بات کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نامناسب حالات میں بھی پٹواریوں نے اپنے فرائض محنت و لگن سے انجام دئیے اور جس طرح ہمارے افسران نے ہمار ے دکھ کا سمجھا اور اسے حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے انجمن پٹواریاں یقین دلاتی ہے کہ وہ ادارے کی بہتری کے لئے پہلے سے بڑھ کر کام کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *