رحیم یار خان ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا کا شیخ زید ہسپتال چلڈرن ایمرجنسی وارڈ کا دورہ

رحیم یار خان( عمران رضا سے ) ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا کا شیخ زید ہسپتال چلڈرن ایمرجنسی کا دورہ، والد کی درندگی کا شکار معجزانہ طور پر محفوظ رہنے والی 9سالہ کم سن بچی ثانیہ کی عیادت کی اور بچی کی دادی سے اس افسوسناک و انسانیت سوز واقع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر مخدوم بشارت حسین ہاشمی، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عدنان خان بھٹانی سمیت دیگر موجو دتھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ گہرے صدمہ سے دوچار بچی کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور اس صدمہ سے نکلنے کے لئے بچی کو انتہائی نگہداشت میں رکھتے ہوئے کونسلنگ کی جائے۔انہوں نے ثانیہ کی دادی سے ا ن کے بیٹے کے غیر فطری عمل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معمو لی گھریلو جھگڑے سے د لبرداشتہ ہو کر جہاں اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا وہاں وہ تین اور معصوم زندگیاں بھی اپنے ساتھ لے گیا بلا شبہ یہ صدر ناقابل برداشت ہے اور ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو متاثرہ خاندان کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی جبکہ اس موقع پر انچارج ریسکیو1122ڈاکٹر عبدالستار نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ رات باغ وبہار چک نمبر 33کا رہائشی درزی محمد یٰسین گھریلو مسائل اور غربت سے تنگ آکر بچوں سمیت نہر میں کود گیا۔تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ اس کی بیوی 2بچوں سمیت ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھرہارون آباد چلی گئی تھی یٰسین اسے لینے ہارون آباد گیا لیکن ناراض بیوی نہ مانی ،گذشتہ روز دلبرداشتہ ہوکرنہر میں نہانے کا بہانہ بنا کر چار بچوں کے لیکر وہی جمن شاہ کے مقام پرعباسن نہر پر پہنچا اور بڑی 9سالہ بیٹی ثانیہ کو نہر میں دھکا دیا اسکے بعد3سالہ زین،2سالہ مشافیہ،6ماہ کے علی حسن کو پھینکا اور خود بھی نہر میں کود گیا۔بلند حوصلہ بیٹی ثانیہ نے ہاتھ پاﺅں مارنے شروع کیے تو تیرتی ہوئی کافی دور پہنچی تو اس کے ہاتھ نہر کنارے اُگی ہوئی جھاڑیوں پر لگے اور اس نے جھاڑیوں کو مضبوطی سے پکڑ لیا اور 6سے 7گھنٹے نہر میں جھاڑیوں کو پکڑکر گذارے صبح سویرے راہ گیر نے اسے نکال کر ہسپتال منتقل کروایا،رات اطلا ع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شرو ع کیا گیا تاریکی میں ریسکیو آپریشن جاری رکھنادشوار ہوا تو صبح سویرے ریسکیورز نے ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کیا اور 3سالہ زین کی لعش موری عباسن نزد ترنڈہ سوائے خان سے ڈھونڈ کر باہر نکالی اور رورل ہیلتھ سینٹر کوٹ سمابہ منتقل کردی جبکہ دیگر کی تلا ش کے لئے ریسکیو اپریشن جاری ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *