رحیم یار خان پاکستان مسلم لیگ (ن) لائیزر فورم کے ضلعی صدر چوہدری شہزاد اشرف مہاندرہ ایڈوکیٹ کی پریس کانفرنس

رحیم یارخان ( نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) لائیرز فورم کے ضلعی صدر چوہدری شہزاد اشرف مہاندرہ ایڈوکیٹ اور تحصیل صدر محمد آصف سعید ایڈوکیٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہمیاں نواز شریف نے ملکی ترقی اور اہم منصوبوں کی قبل از وقت تکمیل کی سزا پائی ہے ،پاکستان دشمن طاقتوں نے ایڑی چوٹی کا زور لگا کر ایک محب وطن وزیر اعظم کو نااہل قراردلوا کر اپنے آقاؤں کوخوش کیا ہے لیکن یہ ان کی بھول ہے کہ ترقی کا یہ عمل انکی خواہش کے مطابق رک جائے گا ،ہماری جماعت پہلے سے زیادہ لگن کے ساتھ اپنے وطن عزیز کی ترقی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے میاں نواز شریف کو حسب سابق وزارت عظمیٰ کا وقت پورا نہیں کرنے دیا گیا ایسے فیصلوں سے جمہوری عمل کو روکنے کیلئے غیر جمہوری طاقتیں تمام اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ محاسبہ اور احتساب کا عمل جمہوری طریقے سے ہونا چاہیے ایسے غلط طریقوں سے انتقام اور انتشار کے جذبات پیداہوتے ہیں جو لوگ آج احتساب کی آڑ میں انتقام اور پراپیگنڈہ کی سیاست کوفروغ دے رہے ہیں کل ان کی باری ہے ،محمد آصف سعید نے کہا کہ نواز شریف ایک عظیم لیڈر تھے ،ہیں اور ہمیشہ رہیں گے وہ حکومت کے تو کیا پاکستان کےعوام کے دلوں کے وزیر اعظم ہیں اور انشاء اللہ آنے والا وقت یہ ثابت کرے گا ۔اس موقع پر ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری طارق بدر ،ضلعی جنرل سیکرٹری سردار اجمل رشید خان کورائی ،رنا محمد اکرام ،چوہدری محمد صفدر ،چوہدری محمد اظہر اقبال ،چوہدری خالد جاوید ندیم ،مرزاخرم سلیم بیگ،انتظارحسین چوہدری،رانا عبدلجبار،محمد سلمان گجر ،رانا منیر عالم ،میاں محمد ادریسایڈوکیٹس اور معروف سماجی شخصیت طارق محمود چوہدری بھی موجود تھ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *