مون سون کا نیا سسٹم ملک میں داخل، بیشتر علاقوں میں بادل برسنے کی پیشگوئی

آئندہ دو روز کے دوران کشمیر، بالائی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، میر پورخاص، حیدرآباد ڈویژن میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے:
لاہور: (محکمہ موسمیات) ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بیشتر علاقوں کی طرح راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، مالاکنڈ، پشاور، قلات، سکھر ڈویژن، کشمیر اور فاٹا میں آج بادل برسنے کی پیشنگوئی ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد پر چھائے بادل آج ابر کرم برسنے کی نوید سنا رہے ہیں، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، ژوب، قلات، سکھر، میرپورخاص ڈویژن، کشمیر اور فاٹا میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران کشمیر، بالائی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، میر پورخاص، حیدرآباد ڈویژن میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ بنوں، ڈی آئی خان، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان، ژوب ڈویژن، گلگت بلتستان اور فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج مطلع مکمل یا جزوی ابرآلود رہنے اور آئندہ 24 گھنٹے کے دوران کہیں کہیں بوندا باندی امکان ہے۔ جنوب مغربی ہوا 10 سے 20 ناٹ کی رفتار سے چلنے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈرہنےکا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *