وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے: چین

پاکستان اور چین کے درمیان دوستی ہر امتحان میں پوری اتری ہے، امید کرتے ہیں پاکستان میں معاشی اور سماجی ترقی کے عمل پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی: چینی وزرات خارجہ
بیجنگ: (وائس آف سوسائٹی نیوز) چینی وزارت خارجہ نے میاں نواز شریف کی نا اہلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، امید ہے پاکستان کی سیاسی جماعتیں اور ادارے ملک میں استحکام برقرار رکھیں گے، پاکستان اور چین کے درمیان دوستی ہر امتحان میں پوری اتری ہے، امید کرتے ہیں پاکستان میں معاشی اور سماجی ترقی کے عمل پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی، پاکستان کے ساتھ مشترکہ ترقیاتی منصوبوں کو جاری رکھا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *