مظفر گڑھ ترقیاتی منصوبے علاقہ مکینوں کی تقدیر بدل دیتے ہیں

مظفرگڑھ (نامہ نگار)ترقیاتی منصوبے علاقہ مکینوں کی تقدیر بدل دیتے ہیں، خطے میں کامیابیوں کی وجہ صیغہ راز نہیں خطے کے حصہ داروں کااحترام، نت نئے مواقع پیدا کرنا اوراپنے اپنے شعبے میں ماہر افراد کے لیےسودمند پالیسیاںمرتب کرنا کامیابیوں کی دلیل ہے ان خیالات کا اظہار سماجی تنظیم ہینڈز کی ڈسٹرکٹ ہیڈ مس سعدیہ نواز نے مظفرگڑھ کے 5 گاؤں میں ترقیاتی سکیموں کے افتتاح کے موقع پر کیا افتتاح کے موقع پر چئیرمین یونین کونسل سردار عاشق حسین شاہ مہمان خصوصی تھے.سماجی تنظیم ہینڈز کی جانب سے چک فرازی، کیڑی علی مردان، چک نمبر 5، 4 ایل اور مقصود پور کے 5 گاؤں میں سولنگ کے کام کا آغاز کردیا۔اہل علاقہ نے ترقیاتی سکیموں کےآغاز پر ہینڈ کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *