نمائندہ خصوصی اظہر اقبال مُغل کی پاکستانی مشہورماڈل و ایکٹر عائشہ خان سے خصوصی گفتگو

 

نمائندہ السلام وعلیکم
عائشہ: و علیکم سلام
نمائندہ؛ جی کیا حال ہے
عائشہ: جی ٹھیک ہوں
س: آپ نے اپنے کیئرئیر کا آغاز کب اور کہاں سے شروع کیا
ج: جی میں اپنے کئیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے شروع کیا مجھے انڈسڑی میں آئے زیادہ ٹائم نہیں ہوا
س:آپ نے اس فیلڈ ہی میں آنا پسند کیوں کیا
ج :مجھے ماڈلنگ کا بہت شوق ہے اور چاہتی ہوں کہ ڈراموں کی طرف سے مبذول ہوں
س: آ پ کو کھانے میں کیا پسند ہے
ج مجھے کھانے میں صرف پاکستانی کھانے پسند ہے مجھے چائینز کھانے پسند نہیں
س: کوکنگ آتی ہے آپ کو کیا اچھا بنا سکتی ہیں
ج: جی ہاں کوکنگ آتی ہے مجھے بریانی، کڑی اور نہاری اچھی بنا لیتی ہوں
س: اگر آپ ایکٹر نہ ہوتی تو کیا ہوتی
ج: اگر ایکٹریس نہ ہوتی تو ٹیچر ہوتی
س: آج کل جو کام ہو رہا ہے اس میں کوئی تبدیلی آنی چاہئے
ج: وقت کے ساتھ ساتھ میڈیا میں بہت تبدیلی آگئی ہے ابھی ہماری لولی وڈ انڈسٹری نے کافی ترقی کی ہے
س: آپ اپنے کام سے مطمئن ہیں
ج: جی ہاں بالکل مطمئن ہوں
کوئی ایسی خواہش جا آج تک پوری نہ ہو سکی ہو
ج: شکر ہے اللہ کا ابھی تک کوئی ایسی خواہش نہیں جو کہ پوری نہ ہو سکی ہو
س:مستقبل میں کیا کرنے کا اردہ ہے
ج: مستقبل میں ڈراموں میں کام کرنے کا اردہ ہے
س:ا گر انڈیا جا کر کام کرنے کا موقع ملا تو کریں گی
ج: جی ضرور اگر موقع ملا تو کام کروں گی انڈیا میں
س:فلم میں کام کی آفر ہو تو کریں گی
ج:ہاں جی ضرور کام کروں گی ہماری فلم انڈسٹری بھی کسی سے کم نہیں
س: کس پاکستانی ہیروکے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی
ج: جی دانش تیمور کے ساتھ بہت اچھے ایکٹر ہیں
س:شادی کب کر رہی ہیں
ج: شادی کا فی الحال تو کوئی اردہ نہیں
س:کس شخصیت سے بہت متاثر ہیں آپ
ج: عبدالستار ایدھی صاحب جو کہ ہمارے پاکستان کے رئیل ہیرو ہیں اُن سے متاثر ہوں
س: آپ کو وزیراعظم بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے
ج: جی اگر موقع ملا تو پہلا کام یہ کروں کی کہ مہنگائی کو کنٹرول کروں گی
س:پاکستانی عوام کو کوئی پیغام دینا چاہیءں گے
ج: پاکستانی عوام سے یہی کہوں گی پاکستان کو ترقی کی طرف گامزن کریں اپنی سوچ کو مثبت کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *