بہاول پورنیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس کابہاولپورکے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،83افراد کی بائیومیٹرک تصدیق۔

 

بہاول پور (رپورٹر رضا عمران سے ) نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس کابہاولپورکے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،83افراد کی بائیومیٹرک تصدیق۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پرخیرپور ٹامیوالی اورسٹی سرکل بہاول پور میں سرچ آپریشن کیاگیا۔سرچ آپریشن بستی رڈاں،بستی ملوک بہاول پوراور موضع شیخواہن خیرپورٹامیوالی کے اطراف میں کیا گیا۔ سرچ آپریشن سرکلزکے ایس ڈی پی اوزکی زیر نگرانی کیاگیاجس میں پولیس کی نفری نے حصہ لیا۔ گھروں کی تلاشی کے لئے لیڈی پولیس اہلکار بھی ساتھ تھیں۔ سرچ آپریشن کے دوران بائیومیٹرک ڈیوائس سے تصدیق کی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہاکہ موجودہ حالات کے پیش نظر نیشنل ایکشن پلان کے تحت کی گئیں کاروائیوں کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔ سماج دشمن عناصرکے خلاف آپریشن جاری رہے گا، قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کارروائیاں کی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *