بہاول پور ریجنل پولیس آفیسر بہاول پور ڈویژن رفعت مختار راجہ نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بہاول پور میں ڈائننگ میس ہال اور تفریحی ہال کی ازسرنو تزئین وآرائش کے بعد ہالز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

بہاول پور (نامہ نگار) ریجنل پولیس آفیسر بہاول پور ڈویژن رفعت مختار راجہ نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بہاول پور میں ڈائننگ میس ہال اور تفریحی ہال کی ازسرنو تزئین وآرائش کے بعد ہالز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور ڈاکٹر محمد اختر عباس،ایس پی کرائمز رب نواز ودیگر پولیس افسران ان کے ہمراہ تھے۔آر پی او کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ تفریحی ہال میں زیر تربیت جوانوں کے بیٹھنے کے لئے 80کرسیاں فراہم کی گئی ہیں جبکہ حالات حاضرہ سے باخبر رہنے کے لئے تفریحی ہال میں ایل ای ڈی ٹیلی ویژن کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔تفریحی ہال میں انڈور گیمز، ٹیبل ٹینس، بلیئرڈ وسنوکر کی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔اسی طرح ڈائننگ میس ہال میں بیک وقت 100افراد کے کھانے کے لئے کرسیاں اور میزیں لگائی گئی ہیں اور زیر تربیت پولیس کے جوانوں کے لئے عمدہ کراکری بھی خرید کی گئی ہے۔ڈائننگ میس ہال میں ایئر کنڈیشنڈ نصب کئے گئے ہیں تاکہ خوشگوار اور ٹھنڈے ماحول میں زیر تربیت نوجوانوں کو کھانا پیش کیا جا سکے۔قبل ازیں ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔اس سے قبل پولیس کے چاق وچوبند دستہ نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پہنچنے پر انہیں سلامی پیش کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *