پائی خیل اورگردونواح میں بارشوں کے سیلابی پانی چاروں اطراف کھڑاہونے سے بیماریاں پھوٹ پڑیں

پائی خیل (نامہ نگار)پائی خیل اورگردونواح میں بارشوں کے سیلابی پانی چاروں اطراف کھڑاہونے سے بیماریاں پھوٹ پڑیں ۔تفصیلات کے مطابق پائی خیل اورگردونواح میں بارشوں کے سیلابی پانی اورنکاسی آب کاگنداپانی چاروں اطراف کھڑاہوکرمچھروں کی افزائش کاموجب بن چکاہے ۔جس کے باعث پیٹ،معدہ کے امراض اورملیریابخاروبائی شکل اختیارکرگیابچے ،جوان،بوڑھے ،عورتیں ملیریابخارکی لپیٹ میں ہیں سرکاری ہسپتال میں ادویات ناپید جبکہ پرائیویٹ کلینکوں پررش بڑھ گیاہے پرائیویٹ معالجوں نے مریضوں کی چمڑی ادھیڑکررکھ دی ہے اوراپنی چاندی دونوں ہاتھ سے کھری کرنے میں مصروف ہیں ۔عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی میانوالی اورمتعلقہ محکمہ کے ارباب اختیارسے پانی کی نکاسی،بیماریوں کے تدارک کے لئے ٹھوس اقدامات اورسرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کامطالبہ کیاہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *