پائی خیل محفل چہلم سے علامہ مفتی محمدجنیدرضاخان قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا والدین کی خدمت حصولِ جنت کاذریعہ ہے

پائی خیل (نامہ نگار)والدین کی خدمت حصولِ جنت کاذریعہ ہے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک دریاخان بھکر کے منیجرسیف اللہ خان پائی خیل کے والدسابق انسپکٹرحاجی احمدخان پائی خیل کے ایصالِ ثواب کے لئے منعقدہ محفل چہلم سے علامہ مفتی محمدجنیدرضاخان قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماں باپ کی خدمت کرکے انسان جنت حاصل کرسکتاہے۔اللہ پاک نے والدین کے ساتھ نیکی اوراحسان کرناہم پرفرض کیاہے اسی طرح انکے ساتھ سختی سے بات کرنے سے منع اوران کی نافرمانی کوحرام قراردیاہے۔اس لئے اپنے والدین کومت جھڑکناکیونکہ انہوں نے تیرے لئے بہت تکلیفیں اٹھائی ہیں بلکہ اُف تک نہ کہہ اگرتوان کو جھڑکے گاتوان کے دل کوتکلیف پہنچے گی جب انکے دل کوتکلیف پہنچی تواللہ تعالیٰ اُس آدمی پرناراض ہوجاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اللہ رب العزت کسی انسان کااجرضائع نہیں کرتابلکہ جو انسان نیکی کرتاہے اس کاپوراپورااُسے اجردیاجاتاہے۔اس لئے و الدین کے ساتھ ادب و احترام سے بات کرنی چاہیے ہم والدین کے احسانات کابدلہ نہیں چکاسکتے۔اس لئے ان کے حق میں رحمت کی دعاہروقت کرتے رہناچاہیے۔تلاوت کلام پاک قاری امان اللہ چشتی نصیروی اورنعت رسول مقبولﷺمحمداعجازنے پیش کی۔محفل کے اختتام پربالخصوص مرحوم کے لئے دعائے مغفرت عالمِ اسلام وملک پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعاکی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *