کراچی اور لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں آج بادل برسنے کا امکان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں صبح ساڑھے سات بجے کے قریب سے ہلکی بارش شروع، جو وقفے وقفے سے نو بجے تک جاری رہی۔

لاہور: (محکمہ موسمیات) راولپنڈی اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، آج جڑواں شہروں، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، فاٹا اور کشمیر میں بھی چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں صبح ساڑھے سات بجے کے قریب ہلکی بارش شروع ہوئی، جو وقفے وقفے سے نو بجے تک جاری رہی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج جڑواں شہروں میں مزید بادل برسنے کی توقع ہے، جبکہ میرپورخاص، سکھر، بہاولپور ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، فاٹا اور کشمیر میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ آئندہ دو روز کے دوران کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب میں کہیں کہیں جبکہ میرپورخاص،حیدرآباد، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج مطلع مکمل یا جزوی ابرآلود رہنے اور آئندہ 24 گھنٹے کے دوران کہیں کہیں ہلکی بارش یا بوندا باندی امکان ہے۔ جنوب مغربی ہوا 10 سے 20 ناٹ کی رفتار سے چلنے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کم سے کم درجہ حرارت27.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *